کیا کترینہ کیف امید سے ہیں؟

Aug 22, 2022 | 12:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کترینہ کیف کے ’حاملہ‘ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر زیر گردش
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی ممبئی میں ایک کلینک سے باہر نکلتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس سے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کے درمیان یہ افواہ ایک بار پھر سے گردش کر رہی ہے کہ اداکارہ امید سے ہیں۔ تاہم ابھی تک اداکارہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق  تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  کترینہ کیف گلابی شلوار سوٹ پہنے ہوئے جبکہ وکی کوشل سفید قمیض میں کافی آرام دہ اور پرسکون نظر آ رہے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی نجی میڈیا کا کہنا ہے کہ  کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کے ساتھی اداکار ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کرنے والی ہیں اور اس دوران وہ اپنے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بارے میں بھی بات کریں گی۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان میں منعقدہ تقریب میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شادی کے بعد سے کترینہ اور وکی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ مئی کے آغاز میں وکی کوشل کے ترجمان نے کہا تھا کہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے بارے میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔