شر پسندوں نے اس مرتبہ دوکانیں بند کرنے کے وقت میں تبدیلی کا جعلی نوٹیفیکیشن نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جعلی سرکاری نوٹیفیکیشن بنا کر سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلانے والے شر پسندوں نے اس مرتبہ دوکانیں بند کرنے کے وقت میں تبدیلی کا جعلی نوٹیفیکیشن نکال دیا. انتظامیہ کو وضاحت کرنا پڑ گئی کہ دوکانیں اور کاروباری ادارے بند کرنے کے اوقات میں کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو آج 22 اپریل کو ئی وضاحت کرنا پڑی کہ سوشل میڈیا پر نظر ثانی شدہ دکانوں کی بندش کے اوقات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے اس حوالے سے آج کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔
فیک نوٹیفیکیشن کی سوشل میڈیا پر یلغار سے صرف بے وقوف شہری متاثر ہوتے ہیں لیکن یہ ریاست کی رٹ اور متعلقہ اداروں کے وقار کو بہرحال نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایسے ہر جعلی نوٹیفیکیشن کے سوشل میڈیا پر پھیل جانے کے بعد متعلقہ اداروں کے لوگوں کو وضاحتیں جاری کرنا پڑتی ہیں۔ بعض اوقات جعلی نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کے خالف قانونی کارروائی بھی کئے جانے کی اطلاعات سامنے آتی ہیں۔ اس کے باوجود جعلی نوٹیفیکیشن بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
A fake notification regarding revised shop closure timings is being circulated on social media, The Islamabad Administration has NOT issued any new notification today in this regard. Citizens are advised to rely only on official sources for authentic information and avoid sharing… pic.twitter.com/jHaEgk4MWB
— DC Islamabad (@dcislamabad) April 22, 2026
یہ بھی پڑھیں: ایران ایکسپورٹ کئے جانے والے 3000 کنٹینرز کراچی پورٹ پر رک گئے