سی سی ڈی سے مدد لیں، چیف منسٹر مریم جرائم کی خبروں پر غصے میں آگئیں
سیاسی مداخلت صفرہے، جرائم کیوں ہو رہے ہیں؟ جرائم کی شرح میں اضافہ سینئیر پولیس افسروں کے لئے شرم کی بات ہے اور حکومت کے لئے فکرانگیز ہے۔، اب سستی کی گنجائش نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مریم نواز شریف پنجاب کے بعض علاقوں میں سنگین جرائم سامنے آنے اور جرائم کی شڑح میں اضافہ ہو جانے پر سخت پریشان ہو گئیں۔ چیف منسٹر نے شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم کنٹرول نہ ہونے پر کئی سینئیر افسروں کو سرزنش کی اور جرائم کی شرح میں کمی ہوتے ہوتے اضافہ ہو جانے کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے فوری اجلاس طلب کر لیا۔ انہوں نے پولیس کے سینئیر افسروں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے مدد لینے کی ہدایت جاری کر دی۔
چیف منسٹر مریم نے جرائم کی شرح میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا، مؤثر سیف سٹی پروجیکٹ کی موجودگی میں سنگین جرائم کا ہونا افسوسناک ہے،
انہوں نے جرائم کی شرح میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کیا اور شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم کنٹرول نہ ہونے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔
انبہوں نے آرپی اوز اور ڈی پی اوزکو سی سی ڈی سے تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی شرح میں اضافہ سینئیر پولیس افسروں کے لئے شرم کی بات ہے اور حکومت کے لئے فکرانگیز ہے۔
چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کو سیف سٹی اور جرائم سے پاک کیا، اب سُستی کی گنجائش نہیں، پولیس کو ہر قسم کی مداخلت سے پاک کردیا، اب ڈیلیور کرکے دکھانا ہوگا۔
یہ بھی پرھیئے: اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر
مریم نواز شریف نے کہا کہ پچھلےدور میں سیاسی وابستگیوں سے تعیناتیاں ہوتی تھیں، اب سیاسی مداخلت صفرہے، جرائم کیوں ہو رہے ہیں؟ گلبرگ میں گاڑی کی بیٹری چوری ہونے کی ویڈیو شرمناک ہے، گجرات میں بس روک کر بیگ چھینے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سیف سٹی پروجیکٹ ہونے کے باوجودجرائم سرزد ہونا میرے لئے فکر کی بات ہے، منشیات کے اعداد و شمار دیکھ کر شرم آتی ہے، سپیڈو بس کے کنڈیکٹر نے بچی کو مارا، اگر قانون کا خوف ہو تو ایسے واقعات نہیں ہو سکتے۔