ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھاوے کی ’’انشاء اللہ‘‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

Apr 22, 2026 | 16:04:PM
ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھاوے کی ’’انشاء اللہ‘‘ کہنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھاوے کی انشاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
 اپنے حالیہ انٹرویو میں این ہیتھاوےنےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، انسان یا تو بڑھاپے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں مرنے سے اور میں انشاء اللّٰہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔


 اداکارہ کے اس جملے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے پسند کیا ہے جبکہ کئی صارفین نےاس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
 ایک صارف نے لکھا کہ اب یہ ہماری سسٹر این ہیں جبکہ دوسرے نے کہا کہ انہیں ان الفاظ کی طاقت کا علم ہے اور ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کیا ہو رہا ہے، لیکن ان شاء اللّٰہ۔
این ہیتھاوے کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا؛ریماکاانکشاف
واضح رہے کہ این ہیتھاوے نے اپنے کیریئر میں ’’دی پرنسز ڈائریز ‘‘سے شہرت حاصل کی تھی۔