بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا؛ریماکاانکشاف

Apr 22, 2026 | 15:53:PM
 بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا؛ریماکاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےایک بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا۔
ریما خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ایک بھارتی ایوارڈ شو میں شرکت کے حوالے سے بات کی۔
ریماخان نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں لباس کے انتخاب اور گفتگو کے دوران ہمیشہ بہت محتاط رہتی ہوں، میں نے بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے اس لیے انکار کیا تھا کیونکہ میں اس وقت پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کو اپنی زبان، کردار اور رویے پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عوام ان کی بڑے پیمانے پر پیروی کرتے ہیں۔
اُنہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے حالیہ منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نوٹ کیا ہے کہ اب منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے جبکہ مثبت چیزوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

ریما خان نے کہا کہ جہاں ہر کوئی جنت کی خواہش رکھتا ہے، وہیں چند لوگ موت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، جو لوگ حقیقی معنوں میں جنت کے خواہاں ہیں انہیں دوسروں کے لیے زندگی آسان بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ڈاکٹر حسنات خان جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ مقرر
سینئراداکارہ نے اپنی زندگی میں اللہ کی عطاء کی ہوئی ان گنت نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی عاجزی اور شکر گزاری میں مضمر ہے، ہماری زندگی مختصر ہےاور لوگوں کے پاس دنیا میں معنی خیز اثر ڈالنے کے لیے بہت ہی محدود وقت ہے۔