لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ڈاکٹر حسنات خان جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ مقرر

Apr 22, 2026 | 15:42:PM
لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ڈاکٹر حسنات خان جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی آنجہانی شہزادی ڈیانا کے قریبی دوست ماہر امراض قلب ڈاکٹرحسنات خان کو جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
ڈاکٹرحسنات خان برطانیہ سےپاکستان منتقل ہوگئے ہیں اوروہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطورسی ای او اورڈین فرائض انجام دیں گے۔
1958 کو جہلم میں پیدا ہونےوالےڈاکٹرحسنات کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سےتعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے برطانیہ کے معروف رائل برومپٹن ہسپتال میں بطور کارڈیالوجسٹ خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوسائٹی آف سرجنز کےنومنتخب عہدیداروں کی پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج سے ملاقات
1995 میں لیڈی ڈیانا اپنےایک زیرعلاج دوست کی عیادت کے لیےرائل برومپٹن ہسپتال پہنچیں تووہاں ان کی ملاقات ڈاکٹرحسنات خان سےہوئی جس کے بعد ان کی دوستی کی خبریں گرم رہیں،شہزادی لیڈی ڈیانانےانھیں“مسٹر ونڈرفل”کا لقب دیا تھا۔