قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر کون؟ نام سامنے آگیا

Apr 22, 2022 | 21:01:PM
قومی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر، تقرر کا معامل
کیپشن: قومی اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ، مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الٰہی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی۔ مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الٰہی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا۔درخواست پر مونس الٰہی ، ایم این اے فرخ اقبال اور حسین الٰہی کے دستخط موجود ہیں۔
علاوہ ازیں منحرف اراکین کے اپوزیشن لیڈر کے لیے تین امیدوار سامنے آئے ہیں جس میں نور عالم، رمیش کمار اور راجہ ریاض کے نام شامل ہیں۔ منحرف اراکین کے درمیان قائد حزب اختلاف کے چناؤ میں شدید اختلافات نظر آرہے ہیں جس کے باعث تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ رمیش کمار نے اپوزیشن لیڈر نہ بنانے پر پی اے سی کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو یہ اختیار نہیں مجھ پر زبردستی غیرآئینی کام کیلئے دباﺅ ڈالے، گورنر پنجاب