مینار پاکستان جلسہ، عمران خان کی تقریر کے دوران بدنظمی، ویڈیو وائرل 

Apr 22, 2022 | 20:13:PM
سابق وزیراعظم، عمران خان، جلسے، ویڈیو سوشل میڈیا، وائرل،
کیپشن: عمران خان مینار پاکستان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے جلسے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں عمران خان کی تقریر کے دوران سٹیج پر موجود لوگوں پر سٹیج سے نیچے کھڑے تحریک کے کارکن نعرے بازی کررہے ہیں اور مختلف اشیااٹھاکر اوپر پھینک رہے ہیں۔ویڈیو میں سٹیج پر کھڑے اور سٹیج سے نیچے کھڑے لوگ ایک دوسرے پر بوتلیں اور لکڑی وغیرہ پھینکتے نظر آئے۔


دریں اثنا ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں دو خواتین یہ کہہ رہی ہیں جب نغمے اور گانے چل رہے تھے تو لوگ توجہ سے
 نہ صرف سن رہے تھے بلکہ جلسہ گاہ میں بیٹھے تھے۔جو نہی عمران خان کی تقریر شروع ہوئی تو لوگ جانا شروع ہوگئے کتنی بری بات ہے ؟۔ یہ اپنی لیڈر کی تقریر سننے نہیں گانے سننے آئے تھے ، لوگوں کو ایسا نہیں کر نا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو یہ اختیار نہیں مجھ پر زبردستی غیرآئینی کام کیلئے دباﺅ ڈالے، گورنر پنجاب