آئی ایم ایف مذاکرات۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حقیقت بتا دی

Apr 22, 2022 | 09:42:AM
مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
کیپشن: مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران  حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے کچھ وعدے جان بوجھ کر اور کچھ وعدے نااہلی سے توڑے۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خود مختاری کا سودا کیا، ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      حکومت کیلئے نئی مشکلات، عمران خان کا بڑا علان