وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

Apr 22, 2022 | 08:41:AM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا،اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا،آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    مزار شریف:مسجد میں دھماکہ۔31جاں بحق متعدد زخمی