محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع

Sep 21, 2026 | 17:51:PM
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے تہران ایئرپورٹ پر اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا