ایم کیو ایم کا عدالتوں سے سندھ کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Sep 21, 2026 | 17:48:PM
ایم کیو ایم کا عدالتوں سے سندھ کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عدالتوں سے سندھ کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس ہونے چاہئیں، کیونکہ ملک کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور اسی لیے انتظامی یونٹس میں اضافہ ضروری ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کی نکالی جانے والی ریلی پر کہا کہ اب موروثی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے, تمام رکاوٹوں اور پروپیگنڈے کے باوجود عوام نے کل تاریخ رقم کی، ایم کیو ایم کی ریلی عوامی ریفرنڈم تھی۔ اور سندھ کے شہری اب سڑکوں پر آکر اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ریلی نے بہت سی سازشوں اور منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے، اور ہمارے نزدیک فیصلہ ہوچکا ہے تاہم وہ جانتے ہیں کہ ریلی کے بعد سازشوں کے نئے دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 1970 کے بعد سے سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کم بتائی گئی ہے۔ جبکہ کراچی سندھ کی آبادی کا 37 فیصد نہیں بلکہ تقریباً 57 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے محمد رضوان کی پریس کانفرنس کی درخواست مستردکردی