ڈاکٹرز اور سرجنز کے لئے کلینکل سائنسز میں پی ایچ ڈی لازمی قرار دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی)راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹرز اور سرجنز کے لئے کلینکل سائنسز میں پی ایچ ڈی لازمی قرار دے دی ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پالیسی جاری کر دی جس کے تحت پروفیسرز کلینکل سائنسز میں پی ایچ ڈی کے لئے درخواست میڈیکل یونیورسٹی میں جمع کروا سکتےہیں۔
وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمرکے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہماری درخواست پر تاریخی فیصلہ جاری کیا ہے،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وسیع البنیاد صحت کے شعبے میں پہلی بار کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں چاروں صوبوں کی سرکاری اور نجی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ائیرلائن کی پروازمیں تکنیکی خرابی ،عمرہ زائرین رل گئے
وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمرکے مطابق دو سال کے غورو خوض کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تاریخی پالیسی کی منظوری دی ہے،ا س فیصلے کے مطابق کلینکل سائنسز میں میڈیکل یونیورسٹیز کو پی ایچ ڈی شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے،فیصلے سے 1962 کے بعد پاکستان میں پوسٹ گریجویٹ ہائر ایجوکیشن سسٹم کا پورا منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے،نئی پالیسی کے تحت میڈیکل یونیورسٹی بنیادی علوم میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ پروگرام شروع کر سکیں گی،پالیسی کی منظوری کے بعد میڈیکل یونیورسٹی میں اساتذہ کی کمی بھی پوری ہو گی۔