ایشیا کپ 2025: وسیم اکرم کا شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے قبل اہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ 2025 سپرفور مرحلے میں پاکستان بھارت میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے دیئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو باؤلنگ کے حوالے سے اہم مشورے دیئے۔
وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو کہا کہ بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف سمارٹ باؤلنگ کرنی ہو گی۔ اور مخصوص حکمت علی اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بھارت اور عمان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں عمانی فاسٹ باؤلر شاہ فیصل نے شبمن گل کو ایک لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا۔ اور میں چاہتا ہوں کے شاہین آفریدی بھی یہی کرے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ شاہین آفریدی ابتدا میں یارکرز پھینکتے ہیں، اس لیے انہیں اب پلان بی کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی
انہوں نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی مسلسل یارکرز پر انحصار کریں گے تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے ایک یارکر تو ٹھیک ہے لیکن لگاتار ٹھیک نہیں۔
شاہین آفریدی کو دیکھنا ہو گا کہ وہ ہر گیند پر وکٹ لینے کی کوشش میں خود پر دباؤ تو نہیں ڈال رہے ، بہتر ہے کہ وہ لینتھ اور وارئٹی کے ساتھ باؤلنگ کریں۔