کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا، متعلقہ شخصیت پاکستان کی معروف ہستی ہیں، دعا ملک

Sep 21, 2025 | 11:11:AM
کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا، متعلقہ شخصیت پاکستان کی معروف ہستی ہیں، دعا ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و میزبان دعا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک معروف ہستی ہیں۔
دعا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
دعاملک نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنا چاہتی ہیں اسی وجہ سے اپنے بچوں کو امریکا لے کر آگئیں تاکہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ نہ بن سکیں۔


دعاملک نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کبھی پیانو بجانا نہیں سکھایا لیکن اس نے خود ہی یہ صلاحیت حاصل کرلی، جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ اگر بچوں میں کوئی شوق یا صلاحیت موجود ہو تو وہ خود ہی اسے سیکھ لیتے ہیں۔


کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعا ملک نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا اور نہ ہی انہیں کبھی اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ہر شخص کی اپنی شخصیت ہوتی ہے، انڈسٹری میں کچھ لڑکیاں بہت خوبصورت ہوتی ہیں لیکن ان میں مضبوطی کی کمی ہوتی ہے اور وہ ’’نہ‘‘ نہیں کہہ پاتیں، تاہم وہ اور ان کی بہن حمائمہ ملک اس حوالے سے بالکل مختلف ہیں کیونکہ جب کبھی کوئی ان کے پاس غلط ارادے سے آیا تو وہ اسے الٹا جواب دے دیتی تھیں۔


دعا ملک کے مطابق وہ خود کبھی کچھ ڈرپوک سی تھیں لیکن ان کی بہن حمائمہ بہت بہادر ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں بہنوں کو اس طرح کے حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار
دعا ملک نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہیں صرف ایک بار کاسٹنگ کاؤچ جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا، اس معاملے کی مزید تفصیلات وہ کبھی عوامی سطح پر نہیں بتا سکتیں کیونکہ جس شخصیت نے ایسا کیا تھا وہ پاکستان کی بہت مشہور ہستی ہیں۔
دعاملک کے مطابق اگرچہ وہ اس وقت امریکا میں ہیں لیکن ان کی فیملی پاکستان میں رہتی ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو کوئی نقصان پہنچے۔