گوجرانوالہ: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

Sep 21, 2023 | 22:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد سٹی سیکریٹریٹ میں کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

جیالوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مبارکباد دی۔ تقریب میں سینٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری اختر علی نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں سنئیر رہنما میاں اظہر حسن ڈار، سٹی صدر میاں ودود الحسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد باجوہ نے بھی شرکت کی۔

پارٹی رہنماأں کا کہنا تھا کہ اب ہر گھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم لہرائے گا اور الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، ملک کے وزیراعظم چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔