وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چین کےصوبہ ننشیا کے جنرل ہسپتال کا دورہ

Sep 21, 2023 | 21:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چین کے شہر ین چوان میں صوبہ ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ  چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان ،صوبہ ننشیا کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی  موجود تھے، ننشیا ہسپتال کے حکام نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو دستیاب سہولتوں اور طریق کار پربریفنگ دی، ننشیاکا سب سے بڑا جنرل ہسپتال 3500 بستروں پر مشتمل ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی گفتگو کی،وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال کے استقبالیہ،وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ریسٹ روم بھی دیکھے،وزیراعلی محسن نقوی نے بلڈ سیپمل کولیکشن روم،میڈیکل سٹوراور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیااور جدید ترین طبی آلات سے لیس ایمبولینس گاڑیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے علاج معالجے کے لئے موجود جدید مشینری اور آلات بھی دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں:صوابی میں گٹرمیں زہریلی گیس بھرنےسے4 افرادجاں بحق

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا مینجمنٹ سسٹم لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔ ازبکستان کے بعد چین کے دورہ میں دوسرے غیر ملکی ہسپتال میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے اسی طرز پر طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں،ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے ننشیا حکومت کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔