ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

Sep 21, 2023 | 19:35:PM
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور ڈیرہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور ڈیرہ پولیس ، سی ٹی ڈی (CTD) تھانہ کلاچی کے علاقہ مڈی میں مشترکہ سرچ آپریشن کیلئے پہنچے، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جس پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دفاعی جوابی فائرنگ کی ۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا میں بڑی کامیابی مل گئی

دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا فائرنگ تھمنے کے بعد علاقہ سرچ کیا گیا تو ایک دہشت گرد کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت ٹی ٹی پی (TTP) گنڈہ پور گروپ کے مقامی کمانڈر اکرام اللہ ولد عبدالرشید قوم منصور خیل گنڈہ پور سکنہ کلاچی کے نام سے ہوئی۔

ہلاک دہشت گرد کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کلاچی منتقل کیا گیا ۔ ہلاک دہشت گرد ڈیرہ پولیس اور CTD کو دہشت گردی،پولیس پر حملوں اور اغواء برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔