پشاور، سوات ،دیر ، مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمرخطاب یوسفزئی)پشاور، دیر ، مالاکنڈ ، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
راولپنڈی، منڈی بہاءالدین، گجرات، پشاور، سوات، دیر، مالاکنڈ، چترال، لنڈی کوتل، شانگلہ، غذر، مہمند،تخت بھائی اور ہری پور سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز ریجن ہندوکش افغانستان تھا،گہرائی 234 کلو میٹر تھی اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 5 سال بعد بڑی گراوٹ