عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 5 سال بعد بڑی گراوٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 250 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ گزشتہ 5 سالوں میں سونے کی سب سے بڑی کمی ہے۔سونے کی قیمت 5.3 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 115 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جب کہ پیر کے روز فی اونس قیمت 4 ہزار 381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سال 2025 کے دوران اب تک سونا تقریباً 60 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.10 روپے پر برقرار