وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوشل میڈیا پر  سیکورٹی تھریٹ سے متعلق پیغام،ملزم گرفتار

Oct 21, 2025 | 21:23:PM
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوشل میڈیا پر  سیکورٹی تھریٹ سے متعلق پیغام،ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوشل میڈیا پر  سیکورٹی تھریٹ سے متعلق پیغام کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رہنما کوگلگت سے گرفتار کیا گیا ،ملزم زعفران نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر سنگین الفاظ کا استعمال کیا تھا، تھانہ ترنول پولیس نے دہشتگردی مقدمے میں مطلوب مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا رہنما کو گلگت سے گرفتار کیا۔

ملزم زعفران نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیر اعظم وزیر اور اعلیٰ پنجاب کی سیکورٹی سے متعلق تھریٹ پیغام لکھا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛  بریسٹ فیڈنگ نہ کرانے سے معیشت پر بوجھ بڑھ رہا ہے، وزیرمملکت برائےصحت