عدالت کا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے برطرف ملازمین کی تنخواہیں بحال کرنے کا حکم

Oct 21, 2025 | 18:15:PM
عدالت کا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے برطرف ملازمین کی تنخواہیں بحال کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے  برطرف ملازمین کی تنخواہیں فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا ادارے کو ختم کرنے کا فیصلہ عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی،عدالت نے اتھارٹی کے ملازمین کو برطرف کرنے کے احکامات کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اُٹھا یا۔

 جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار اویس ملک و دیگر کی درخواست پر سماعت کی، جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملازمین کو برطرف کرنا پالیسی فیصلہ تھا تو یہ فیصلہ اتھارٹی کے پالیسی بورڈ نے کیوں نہیں لیا، تمام ملازمین پانچ برس سے ادارے میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قائم مقام چیئرمین نے ملازمین کو سنے بغیر اور سروس رولز پر عمل کیے بغیر برطرف کیا، ادارے کو ختم کرنے یا ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق کوئی پالیسی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

وکیل درخواستگزاز نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب سے بھی تصدیق ہوتی ہے، کابینہ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ ملازمین کی برطرفی کے عمل میں اس کا کوئی کردار نہیں، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کے بحران کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر