حکومت کا 200 نوجوانوں کو AIمہارتوں کی تربیت دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام (PMYP) کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں 200 نوجوان ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔
پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی صورت ہے۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔
یہ منصوبہ NAVTTC، Uni Services International اور ITMC China کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں سے مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی