ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Oct 21, 2025 | 09:15:AM
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

 بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش  ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ 

مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم weather سرد رہے گا جبکہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں رات کے او قات دھند رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔

چترال، دیر،کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور کرم میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔

دوسری جانب کراچی میں خشک موسم، رات کے وقت خنکی اور دن میں گرمی کی وجہ سے دمہ، الرجی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں، کچرا جلانے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے، کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں دمہ، بخار، ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔