سندھ حکومت نے ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کارجاری  کردیا

Nov 21, 2025 | 20:51:PM
سندھ حکومت نے ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کارجاری  کردیا
کیپشن: سندھ گورنمنٹ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ ،سندھ حکومت نے ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کارجاری  کردیا۔

​گریڈ 5 تا 15 کی آسامیوں والے امیدواروں کو تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر اضافی پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی ایسے امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دے گی ۔

 امیدواروں کے تعلیمی اسناد میں مجموعی طور پر 50 فیصد سے کم نمبر نہیں ہونگے ۔انٹر میڈیٹ پاس امیدواروں کو ٹیسٹ میں پانچ اضافی نمبر دیئے جائیں گے ۔

آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ میں پانچ اضافی نمبر دینا لازمی قرار ہوگا ۔فیصلے کا اطلاق تمام محکموں پر ہوگا ۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے حکم نامہ جاری کردیا ۔حکم نامہ سیکشن افسر فائیو ثناء اللہ قاضی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم! محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی نوید سنا دی