روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیاجبکہ سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.65 روپے سے کم ہوکر 280.62 روپے پر بند ہوا ۔
ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 281.65 روپے جبکہ یورو 32 پیسے اضافے ڈے سستا 326.95 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے اضافے سے 370.90 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر کمی 77.39 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.52 روپے پر برقرارہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 834 پوائنٹس کمی سے 162102 کی سطح پر بند ہوا ۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 163357 کم ترین سطح 161853 رہی۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 162936 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر! اب سکول صرف 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے