چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی

Nov 21, 2025 | 17:57:PM
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اوقاف میں  جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔اجلاس میں مرکزی و صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے۔چاند دیکھنے کے لئے محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے

اجلاس میں ملک بھر سے موصول شہادتوں اور موسمی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم صاف تھا مگر کہیں سے شہادت موصول نہ ہوئی۔مرکزی، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند کی عدم رویت کی تصدیق کی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادکاکہناتھا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی،اجلاس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :  لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس