ہاردک پانڈیا کی ماہیکا شرما سے خفیہ منگنی ؟تصاویراورویڈیوزوائرل

Nov 21, 2025 | 16:18:PM
ہاردک پانڈیا کی ماہیکا شرما سے خفیہ منگنی ؟تصاویراورویڈیوزوائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔
ہاردک پانڈیا کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی ماہیکا شرما سے ممکنہ منگنی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
 تصاویر میں ماہیکا شرما کے ہاتھ میں موجود ڈائمنڈ کی انگوٹھی مداحوں کی نظر میں آگئی،شیئر کردہ پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شامل تھی جس میں دونوں گھر میں مذہبی رسومات ادا کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا نے منگنی کرلی
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ دونوں اپنی خفیہ منگنی کے بعد پوجا کر رہے ہیں،تاہم ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما کی جانب سے ابھی تک منگنی یا شادی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ۔