اوورسیزپاکستانی گاڑی کی خرید وفروخت پر بائیو میٹرک گھربیٹھے کرواسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گاڑی کی خریداری اور ٹرانسفر پر بڑی سہولت متعارف کروادی گئی،اب گاڑی کی خرید وفروخت پر بائیو میٹرک گھربیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کےذریعے کرواسکیں گے۔
ایکسائزحکام کے مطابق نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں گاڑی کا نمبر،چیسز نمبر اور مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کروائی جاسکے گی۔
ایکسائزحکام کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا،اب پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی،حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بائیو میٹرک میں تاخیر کی وجہ سے اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کتابیں اور یونیفارم مہنگی فروخت کرنے پر 17 نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
حکام کے مطابق اوور سیز کے حوالے سےایکسائز اور نادرا کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اوراگلے ہفتے سے دونوں اداروں کا سسٹم آپس میں انٹگریٹ کرکے بائیو میٹرک کی سہولت فراہم کردی جائےگی۔