ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

Nov 21, 2023 | 21:06:PM
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملزم یو اے ای سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا،ملزم عدنان سنگین جرائم میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

 ملزم کیخلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزم کے خلاف سال 2022 میں بورے والا پولیس اسٹیشن وہاڑی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل پہنچ گیا

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔