ڈالر کو بدترین رگڑا,برطانوی پاؤنڈ نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا

Nov 21, 2023 | 19:50:PM
ڈالر کو بدترین رگڑا,برطانوی پاؤنڈ نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کی قدر میں اضافے کے بعد  برطانوی پاؤنڈ نے دیگر  کرنسیوں کو پیچھےچھوڑدیا۔

تفسیلات کے مطابق  انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیاجبکہ دیگر کرنسیوں نے بھی ڈالر کو پچھاڑدیا،  اوپن مارکیٹ ڈالر 25 پیسے سستا  ہوکر 287.25 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 311 روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم 40 پیسے کمی کے بعد 78.30 روپے اور  سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.30 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں  برطانوی پاونڈ ڈ 50 پیسے اضافے سے 357.50 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:امام الحق کی ہونوالی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل