امام الحق کی ہونیوالی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 21, 2023 | 19:19:PM
امام الحق کی ہونیوالی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کی شادی کی تاریخ اور ان کی ہونے والی دلہن کی ممکنہ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،امام الحق کی ہونے والی اہلیہ انمول محمود کی تصویر منظر عام پر آگئی۔

 امام کی اہلیہ نے  معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائےکا تیار کردہ جوڑا پہنا ہوا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پوسٹ پر امام الحق کے نکاح کی تاریخ  25 نومبر جب کہ ولیمہ 26 نومبر   بتائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت خاتون کو عروسی جوڑے میں  دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ انتہا ئی  خوبصورت  نظر آرہی ہیں ، سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصاویر اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جسے امام الحق کی دلہن قراردیا جا رہا ہے،تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کیا یہ واقعی ہی امام الحق کی ہونے والی اہلیہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عرفی جاوید کا ہانیہ عامر کی پوسٹ پر ردعمل، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی