میڈیکل کالجز میں داخلے مزید تاخیر کا شکار

Nov 21, 2023 | 19:43:PM
میڈیکل کالجز میں داخلے مزید تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری )پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کا انتظار مزید طویل ہو گیا۔

سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہم ڈی کیٹ موخر ہونے سے  پنجاب میں بھی میڈیکل کا امتحان مزید توخیر کا شکار ہو گیا، پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر امیدوار دونوں صوبوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں،سندھ میں ایم ڈی کیٹ امتحان 19 نومبر کو منعقد ہوا لیکن کے پی کے میں نہ ہوسکا ،کے پی کے میں 26 نومبر کو ایم ڈی کیٹ  امتحان کے بعد ایڈمشن پورٹل پھر کھلے گا ،دونوں صوبوں کے ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پنجاب میں داخلے کا موقع دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :جاوید میانداد قومی ٹیم کے ساتھ نوجوان کوچز لگانے پر ناراض