پروین رحمان قتل کیس: ملزمان کی سزائیں کالعدم، رہائی کا حکم

Nov 21, 2022 | 10:51:AM
پروین رحمان قتل کیس: ملزمان کی سزائیں کالعدم، رہائی کا حکم
کیپشن: پروین رحمان (فائک فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال احمد) سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں سزا پانے والے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد  حسین کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، پلاٹ کاتنازع،فائرنگ، 3 افراد زخمی،ایک جاں بحق

سندھ ہائیکورٹ نےا پنے فیصلے میں کہا کہ پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013ء میں قتل کیا گیا تھا اور ان کے کیس میں نامزد ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دسمبر 2021ء میں 2،2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔