اپنے  ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم جاں بحق

Nov 21, 2021 | 15:39:PM
ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم جاں بحق
کیپشن: ملزم جاں بحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ سے ملزم عادل جاں بحق ہوگیا،ملزم عادل پر قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزم عادل جاں بحق ہوگیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق  ملزم عادل کو ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اسی کی نشاندہی پر سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر نبی بخش بٹ کے سربراہ میں پولیس ٹیم اس کے  دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے نگینہ مزار کاہنہ پہنچی، تاہم ملزم عادل کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عادل شدید زخمی ہو گیا، جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

  ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم عادل پر قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے، اور ملزم ڈکیتی و قتل کے مقدمے میں 8 سال جیل کی سزا کاٹ چکا ہے، ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:      پولیس وین پر فائرنگ۔۔ اے ایس آئی سمیت چار اہلکار شہید