شدید دھند ۔۔ موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک بند

Nov 21, 2021 | 11:38:AM
موٹر وے بند
کیپشن: فوگ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے،شہر ی فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، موٹروے  پولیس کا کہنا ہےکہ  پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:خبردار۔۔۔ موٹر وے پر سفر نہ کریں

دوسری جانب درجہ حرارت میں کمی اور دھند نے پنجاب میں فضائی آلودگی سے درپیش مسائل مزید بڑھا دیے ہیں،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:     فیض آباد انٹرچینج ، 24نیوز کی ٹیم پر پولیس کا حملہ Oct 22, 2021 | 19:59:PM