خبردار۔۔۔ موٹر وے پر سفر نہ کریں

Oct 22, 2021 | 16:08:PM
انٹر چینج بند ، موٹر وے پر سفر نہ کریں
کیپشن: بابو صابو انٹر چینج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)احتجاجی دھرنے کی وجہ سے  موٹر وے فیض پور انٹر چینج ، بابو صابو انٹر چینج  بند ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ٹو پر جانے والی گاڑیوں کو متبادل راستے ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سے ایم ٹو  بجھوایا جارہا ہے،راوی ٹول پلازہ کو احتجاج کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر متوقع طورپر بند کیا جاسکتا ہے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ۔
خیال رہے کہ  نیشنل ہائی وے پولیس نے بتایا ہے کہ فیض طور انٹرچینج ،کو کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا ،بابو صابو انٹرچینج کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  آریان کی گرفتاری سے قبل کہاں جانے کی تیاری تھی؟