پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز: وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھرتیوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں مزید10 ہزار 300 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ لیویز میں 378 بھرتیاں ہوں گی، بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، امن عامہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے ان بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اور ڈی جی خان میں امن و امان میں بہتری آئے گی۔