پاکستان کے تہران میں سفیر مدثر ٹیپو کی ایران میں تعیناتی کی مدت مکمل ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان کے تہران میں سفیر مدثر ٹیپو کی ایران میں تعیناتی کی مدت مکمل ہو گئی۔
مڈثر ٹیمو نے ایک بیان مین کہا کہ چیلنجز کے باوجود ملک کی بھرپور خدمت کی، پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کیے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔ اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلوں سے تعلقات میں وسعت آئی، تجارت میں تقریباً ایک ارب ڈالر اضافہ ہوا۔
مدثر ٹیپو نے بتایا کہ ان کے تہران مین تقرر کے دوران پہلی پاک ایران ٹریڈ کانفرنس تہران میں منعقد ہوئی، نئے تجارتی راستے اور اشیاء متعارف کرائی گئیں۔ اس دوران ٹرانزٹ ٹریڈ سے وسیع مواقع پیدا ہوئے۔ دو جنگوں کے دوران ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، ہزاروں افراد کی خدمت کی۔
ایمبیسیڈر مدثر ٹیپو نے کہا، پاکستان کی ثالثی کوششوں نے بڑے بحران کو ٹالا، امن و استحکام کی امید ہے۔ انہوں نے کہا، میں ایران کی قیادت کے تعاون پر مشکور ہوں، مشن کی تکمیل پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا،۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی وفد آج تہران جارہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں: وزیرخارجہ روبیو