خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری،48 گھنٹوں میں 23 خوارج ہلاک

May 21, 2026 | 21:35:PM
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری،48 گھنٹوں میں 23 خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور ) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ 48 گھنٹوں میں خفیہ بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران 23 خوارج ہلاک کردئے گئے۔ 
 آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل، سپین وام اور بنوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز  کئے گئے، اس دوران 23 دہشتگردمارے گئے،ہلاک خوارج میں اہم کمانڈر جان میر عرف تور ساقب بھی شامل ہیں،دہشتگرد کمانڈر متعدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھا۔ 

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈیز کا بڑا ذخیرہ برآمدکرکے دہشتگردوں کے زیرِ استعمال سرنگیں اور بنکرز تباہ کردئے

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مؤثر طریقے سے جاری ہیں، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے،عزمِ استحکام" کے تحت انسدادِ دہشتگردی کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں،ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کا عزم برقرارہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :   آزاد کشمیر میں تین نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن، رجسٹریشن کی مدت میں دس روز کی توسیع