پاکستان نے اسرائیلی کی جانب سے گلوبل صمودفلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان نے اسرائیلی کی جانب سے گلوبل صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج یہ بیان دیا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاری اور ان کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ زیرِحراست افراد میں ایک پاکستانی سعد ایدھی بھی شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان گلوبل صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں امدادی کارکنوں کی من مانی حراست پر مذمت کرتا ہے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ فارن آفس کے ترجمان نے کہا عالمی برادری زیرِحراست افرادکی حفاظت، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنائے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیےبعض سفارتی مشنز سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: انمول پنکی کے سہولت کار کون؟ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اہم بیان سامنے آگیا