آزادکشمیر:ایل اے 5 برنالہ کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری عدالت خان قتل

May 21, 2026 | 15:39:PM
 آزادکشمیر:ایل اے 5 برنالہ کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری عدالت خان قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چوہدری) آزاد کشمیر  میں برنالہ کے حلقہ ایل اے 5 میں  ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عدالت خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 چوہدری عدالت خان برنالہ کچہری سے واپس جا رہے تھے کہ پنگالی موڑ کے قریب پہلے سے موجود نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور واردات سے قبل علاقے میں موجود تھے اور موقع ملتے ہی نشانہ بنایا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

چوہدری عدالت خان ماضی میں زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے اور علاقے میں ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پنکی نیٹ ورک بے نقاب، ملک بھر کے مبینہ کلائنٹس کا ڈیٹا حاصل

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔