پاکستانی سفارتکار ناپسندیدہ شخصیت،بھارت کو جواب دینے کیلئےوزارت خارجہ نےغور شروع کر دیا

May 21, 2025 | 22:42:PM
پاکستانی سفارتکار ناپسندیدہ شخصیت،بھارت کو جواب دینے کیلئےوزارت خارجہ نےغور شروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)بھارت کی جانب سے ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے معاملہ پر وزارت خارجہ نے جوابی اقدمات پر غور شروع کر دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے بھارتی سفارت کار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاے گا, بھارتی سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا جاے گا, جلد پاکستان کی جانب سے بھارتی ناظم الامور گیتکا سرواستوو کو دفتر خارجہ طلب کیا جاے گا,  بھارتی ناظم الامور کو تحریری طور پر بھارتی سفارتی اہلکار کے نا پسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا جاے گا,بھارتی ناظم الامور کو ایک احتجاجی مراسلہ یا ڈی مارش بھی حوالے کیا جائےگا,بھارتی ناظم الامور کو اپنے سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے سختی سے روکنے کا کہا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:استغفراللہ۔۔سوزوکی کار سے مرد اور عورت کی برہنہ لاشیں برآمد