امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جیری کونولی 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

May 21, 2025 | 19:29:PM
امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جیری کونولی 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) امریکی ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن جیرالڈ  جیری کونولی 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔

جیری کونولی گزشتہ برس غذائی نالی کے کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے،کونولی نو مرتبہ منتخب ہونے والے ورجینیا سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس تھے اور وہ حالیہ عرصے میں بھی ایوانِ نمائندگان کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

وہ شمالی ورجینیا کو ایک جدید ٹیکنالوجی مرکز میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی ملازمین کے حقوق کے پُرعزم محافظ سمجھے جاتے تھے،ان کے چیف آف سٹاف جیمی  سمتھ کے مطابق، جیری کونولی کا انتقال 21 مئی کو ان کے گھر فیئر فیکس کاؤنٹی ورجینیا میں ہوا۔

کونولی نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ انہیں غذائی نالی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ اعلان انہوں نے اپنی 9ویں مدت کے لیے دوبارہ کامیاب انتخاب کے اگلے ہی دن کیا تھا،کونولی نے ٹرمپ دور حکومت میں سرکاری ملازمین اور وفاقی یونینز کے تحفظات کے خلاف کی جانے والی کوششوں کا بھرپور مقابلہ کیا، ان کا شمار ایوانِ نمائندگان کی نگرانی و اصلاحات کمیٹی کے سرگرم ارکان میں ہوتا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛  فلسطین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا