فلسطین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا

May 21, 2025 | 19:12:PM
 فلسطین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔

ایران کے شہر کرج میں ہونے والی ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں فسلطین نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں ایک اور تیسری اننگ میں تین رن بناکر0-3کی برتری حاصل کی اور پاکستان پر دباؤ ڈالا۔

چوتھی اننگز میں پاکستان نے رن بناکر خسارہ کم کیا، پانچویں اننگز کے ٹاپ ہاف میں پاکستان نے ایک اور رن لیا لیکن بوٹم میں فلسطین نے رن بناکر برتری کو مستحکم رکھا ،8ویں اننگز کے اختتام تک فلسطین کو پاکستان پر 2-4 کی برتری حاصل تھی لیکن  9ویں اننگز میں پاکستان مقابلہ 4-4 سے برابر کرنے میں کامیاب رہا۔

9 اننگز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے اضافی اننگ کھیلی گئی جس میں پاکستان رن نہ بناسکا لیکن فلسطین نے رن مکمل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ایران نے بھارت کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان