9مئی مقدمات؛عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی مقدمات میں لاہور کی تفتیشی ٹیم کیساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی جاوید آصف کی سر براہی میں آنے والی 13 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تین ٹیسٹ کرنے تھے۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافر ،فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کئے جانے تھے ،بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ نہ کرانے کا تفتیشی ٹیم کو اپنا موقف تحریری شکل میں بھجوایا۔
بانی پی ٹی آئی نے تحریری موقف میں کہا ہے کہ ان ٹیسٹوں کے ذریعے پراسیکوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے،میرے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرنیوالی خاتون کیسے گرفتار ہوئی؟تفصیل جانیے
ڈی ایس پی نے کہاکہ ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے،ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں،ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھے گا ۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اور ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس کی13 رکنی ٹیم دو دن سے راولپنڈی میں موجود ہے،تفتیشی ٹیم نے نومئی کے لاہور کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔
تفتیشی افسران میں انسپکٹرز محمد عالم ، ممتاز حسین ، تصدق حسین ، رانا محمد ارحم ، زاہد سلیم ، محمد فیاض ،محمد نوید ، رانا محمد اکمل،سلیم سندھو شامل ہیں،فرانزک ٹیم کے تکنیکی ماہرین میں عابد ایوب ، وقاص خالد قریشی ، عثمان احمد خالد شامل ہیں،تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے پھر مہنگا،قیمت کہاں پہنچ گئی؟جانیے