وزیر اعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی خضدار میں سکول وین پر دہشتگردوں کےحملے کی شدید مذمت

May 21, 2025 | 18:22:PM
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی خضدار میں سکول وین پر دہشتگردوں کےحملے کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز  نے خضدار میں سکول وین پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت شدید مذمت کی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، مریم نواز  نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف اقدامات میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،وزیراعلیٰ نے حملے میں زخمی افراد کے علاج میں مدد کی پیش کش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی، انہوں نے شہید بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہید بچوں کے والدین کے دکھ کو محسوس کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی خضدار واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت سے عاری دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر سفاکی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، بچوں اور دیگر افراد کی شہادت المناک ہے۔ 
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو ایسے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے متزلزل نہیں کر سکتے، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں؛ حماس کا القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد سنوار کے زندہ ہونے کا دعویٰ