چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی مستعفی۔ دواہم شخصیات کو بھی نکال دیا گیا

May 21, 2022 | 14:58:PM
 چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی مستعفی۔ دواہم شخصیات کو بھی نکال دیا گیا
کیپشن: پبلک اکائونٹس کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  رانا تنویر مستعفی ، وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں،  کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے جبکہ چئیرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ نئے پی اے سی کے چئیرمین کا تقرر پیر کے روز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودیہ سے گاڑیاں درآمد کرنے کا طریقہ !

وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سدھوکو جیل میں کن قیدیوں کیساتھ رکھا گیا ہے؟اہم خبر