سدھوکو جیل میں کن قیدیوں کیساتھ رکھا گیا ہے؟اہم خبر

May 21, 2022 | 12:39:PM
سدھوکو جیل میں کن قیدیوں کیساتھ رکھا گیا ہے؟اہم خبر
کیپشن: نوجوت سنگھ سدھو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)قتل کیس میں گرفتار ہونے والے کانگریس رہنما  نوجوت سنگھ سدھو کو میڈیکل چیک اپ کے بعد گزشتہ روز پٹیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پنجاب کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز پٹیالہ جیل میں پہلی رات گُزاری جہاں اب وہ قیدی نمبر 241383 بن گئے ہیں۔

جیل کے اندر جانے کے بعد، سدھو کو ایک قیدی نمبر الاٹ کیا گیا اور بیرک نمبر 7 میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ قتل کی سزا کاٹنے والے 8 قیدیوں کے ساتھ سیل شیئر کریں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق  سدھو سیمنٹ سے بنے بستر پر سوئیں گے۔سدھو کو جیل میں گزشتہ شام 7 بجکر 15 منٹ دال اور روٹی دی گئی۔ تاہم انہوں نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے وہ کھانے سے انکار کیا اور صرف سلاد اور کچھ پھل کھائے۔

نوجوت سنگھ سدھو کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ ’سدھو کو گندم سے الرجی ہے اور جگر کا مسئلہ ہے اس لیے انہوں نے خصوصی خوراک کا کہا ہے، وہ کافی عرصے سے روٹی نہیں کھا رہے اور اُنہوں نے جیل منتقلی سے قبل ہونے والے طبی معائنے کے دوران بھی اس کے بارے میں معلومات دی تھیں۔سدھو کو سفید کُرتا پاجامے کے چار سیٹ، ایک کرسی میز، ایک الماری، دو پگڑیاں، ایک کمبل، ایک بیڈ، ایک بنیان، دو تولیےاور ایک مچھر دانی فراہم کی گئی ہے اور ساتھ ہی کاپی، ایک قلم، جوتوں کا ایک جوڑا، دو بیڈ کور اور دو تکیے کے کور بھی دیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گر گئی

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے گرنام سنگھ کے سر پر مکّامارا تھا جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت معروف فلمی شخصیات کیخلاف مقدمہ درج