شاہ رخ خان  اور امیتابھ بچن سمیت معروف فلمی شخصیات کیخلاف مقدمہ درج

May 21, 2022 | 13:07:PM
شاہ رخ خان  اور امیتابھ بچن سمیت معروف فلمی شخصیات کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: شاہ رخ خان  اور امیتابھ بچن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کو گٹکے اور تمباکو برانڈ کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکاروں کے گٹکے اور تمباکو برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹویسٹ کی جانب سے مقامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا۔بھارتی میڈیا   کا کہنا ہے کہ شاہ رخ، امیتابھ، اجے اور رنویر کو بہار کورٹ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ معروف فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔تمنا ہاشمی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کو بچے اور کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی فالو کرتی ہیں اگر وہ گٹکے اور تمباکو جیسے برانڈ کی تشہیری مہم میں شامل ہوں گے تو مداحوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں الزامات اور نازیبا ویڈیو لیک۔ عامر لیاقت نے بھی ویڈیو شیئر کر دی

دوسری جابب مذکورہ بھارتی اداکاروں کے خلاف کیس کی پہلی سماعت بہار کورڈ میں رواں ماہ 27 مئی کو ہوگی۔